Featured Posts

PRESENT PERFECT CONTINUOUS TENSE

Present Perfect Continuous

فعل حال مکمل  جاری
1۔تعریف:        (Definition)
                ایسا فعل جس کا کرنا ،ہونا یا سہنا موجودہ زمانہ میں مکمل جاری  پایا جائے۔
2۔اردو میں پہچان:     (Recognition)
     اردو فقرات کے آخر پر تا رہا ہے،تی رہی ہے،تے رہے ہیں یا دوسری صورت میں وقت کا ذکر کیا گیا ہوگا وغیرہ آتا ہے۔
مثلاََ: وہ کھانا کھاتا رہا ہے۔
 ہم صبح سے پانی پی  رہے ہیں وغیرہ۔
3۔امدادی فعل:     (Helping Verb)
                                                         Has been  یا  Have been
 اور تمام واحد اسماء کے ساتھ  Has been >He,She,It
اور تمام جمع ناموں کے ساتھ استعمال ہوگا Have been >I,we,You,They
نوٹ؛
"تمام مکمل جاری زمانوں میں ہمیشہ فعل (verb) کی ing والی فارم استعمال ہوتی ہے"
تمام مکمل جاری زمانوں میں  Since یا For کا استعمال ہوتا ہے۔
ان کے استعمال کو سمجھنے کیلئے چارٹ دیکھئے۔
اگر Point of time استعمال کیا گیا ہے تو اس کیلئے ٹائم سے پہلے Since استعمال کریں اور اگر Period of time استعمال کیا گیا ہے  تو اس کیلئے Time سے پہلے For استعمال کریں۔

سادہ جملے بنانے کی ترتیب:
.Subject+HV+Verb+ing+Object+Since/for
مثلاََ:  وہ صبح سے کھانا کھا رہے  ہیں۔  .They have been eating meal since morning
وہ دو گھنٹوں سے لاہور جا رہا ہے۔   .He has been going to Lahore for two hours
منفی جملے بنانے کی ترتیب:
Subject+HV+not+Verb+ing+Object+since/for+time+full stop
نوٹ:  Not ہمیشہ has/have اور been کے درمیان لگانا ہے۔
مثلاََ:  وہ صبح سے کھانا نہیں کھا رہے ہیں۔ 
.They have not been eating meal since morning
وہ دو گھنٹوں سے لاہورنہیں جا رہا  ہے۔
.He has not been going to Lahore for two hours 
سادہ سوالیہ جملے بنانے کی ترتیب:
?+HV+Subject+Verb+ing+Object+since/for+time
مثلاََ: کیا وہ صبح سے کھانا کھا رہے ہیں؟  
 ?Have they been eating  meal since morning
کیا وہ دو گھنٹوں سےلاہور نہیں جارہاہے؟
?Has he not been going to Lahore for two hours
بڑے سوالیہ جملے بنانے کی ترتیب:
?+سادہ سوالیہ والی ترتیب+Whوالا لفظ
مثلاََ:  وہ کیوں صبح سے لاہور جا رہے ہیں؟
?Why have they been going to Lahore since morning
وہ  دوگھنٹوں سے لاہور کیوں جارہا ہے؟
            ?Why has he been going to Lahore for two hours
نوٹ:
اگر فقرا سوالیہ بھی ہو اور منفی کا بھی ہو تو پھر NOT فاعل یعنی SUBJECT کے بعد لگائیں ۔ 

Post a Comment

0 Comments